(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج سوات ضیاء الحق نے تین افراد کے قتل کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو سزا سنادی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مشتاق احمد کو عمر قید اور بیس لاکھ روپے سزا سنائی۔ ملزم وقاص احمد اور محمد ایوب کو تین تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ اس مقدمہ میں دو ملزمان امتیاز اور ابرار مفرور ہیں۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 18 فروری 2016ء کو مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں دو بھائیوں شوکت حیات، فیاض احمد اور خاتون مسماۃ شکیلہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
Swat
