Swat

سوات، مختلف حادثات و واقعات میں سات افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات و واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ رحمان آباد اینگرو ڈھیرئی میں نعمت اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر فائرنگ کرکے اقدامِ خودکشی کیا۔ فتح پور کے علاقہ بدیشے میں سرتاج، خکلے نے زمین کے تنازعہ پر اپنے بھائی جان محمد، ان کے بیٹے اور ایک بچے پر فائرنگ کی جس سے تینوں زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ دامانہ میں موٹر کار کا بریک فیل ہونے سے سڑک سے گرگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔