Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم انتظامات کا جائزہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں قومی انسدادِ پولیو مہم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والی انسدادِ پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات، پچھلی انسدادِ پولیو مہم میں اضلاع اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی، انسدادِ کورونا مہم اور اضلاع میں روٹین ایمونازیشن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایریا کوآرڈی نیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے خطرناک وائرس کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کو نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔