(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ سخرہ میں بجلی کی مین لائن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے متعدد گھروں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق شارٹ سرکٹ سے متعدد گھروں میں آگ لگنے سے کئی گھروں میں سامان بھی جل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بجلی کی مین لائن بند کرکے متعدد گھروں میں لگی آگ کو بجھا دیا۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے محمد عاصم جھلس کر جاں بحق اور رحیم شاہ جھلس کر زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
