Swat

سوات یونیورسٹی، سات شعبہ جات کرایہ کی عمارتوں سے مین کیمپس منتقل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی ہدایت پر یونیورسٹی کے سات شعبہ جات جو کانجو ٹاؤن شپ میں کرایہ کی عمارتوں میں تھے، کو یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منتقل کردیا گیا۔اس سے یونیورسٹی کو سالانہ 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ 2390 طلبہ اب مین کیمپس میں پڑھائی کریں گے۔ جن شعبہ جات کو کرایہ کی عمارتوں سے مین کیمپس منتقل کیا گیا، اُن میں سائنس بائیو سٹڈی، بیالوجی، مائیکرو بیالوجی، ایگری کلچرل سائنس، فارسٹری، اکنامکس ڈویلپمنٹ سٹڈی، سٹیٹسکس، فز یالوجی اور زوالوجی شامل ہیں۔ سوات یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق موجودہ وائس چانسلر کی سربراہی میں یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔