Swat

پی کے 7، ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اے این پی کے پی کے 7 سوات سے ایم پی اے وقار احمد خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر 26 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کل13اُمیدواروں نے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جن میں حسین احمد خان المعروف خان نواب، شہباز احمد خان، کمال خان، سلیم شاہ، فضل مولا، عثمان غنی، عبدالغفور، حامر الرحمان، محمد رحمان، فرہاد علی، دولت خان، محمد علی شاہ اور رحمت علی شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جون ہے۔4 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،جس کے بعد 26 جون کو اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔