Swat

سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کی مختلف یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اَپر اور دیر لوئر میں قائم یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور زیر تعمیر یونیورسٹیوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کو یونیورسٹیوں سے متعلق مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ترقیاتی کاموں میں بروقت پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔