Swat

سوات، غیر ملکی دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فرید خان علی زئی نے غیر ملکی دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم آفتاب ولد محمد اعظم ساکن نورستان افغانستان حال دلہ زاک روڈ پشاور کو سی ٹی ڈی پولیس نے 15 اپریل2021ء کو چترال کے علاقہ دروش میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا تھا، جس سے وہ دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اس کو سزا سنادی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔