Swat

وزیر اعلیٰ کا دورہ سوات، کالام کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے سوات کا یک روزہ دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کالام شاہی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جو 2.8ارب روپے سے تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے 8 8میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی رہائشی کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ تقریبا 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے سکولوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کیا۔منصوبے کے تحت صوبے میں 800 0سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلی نے مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبے کے تحت صوبے میں 400 0مساجد کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعلی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کالام کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے کالام میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران ہمارے پر امن کارکنوں اور بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کیا۔ ہم امپورٹڈ حکومت کی طرف سے سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ میں آزادی مارچ میں شامل اپنے بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ان پر ہونے والے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کی جائے گی۔ رانا ثناء اللہ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے۔ امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو اس سے زیادہ تعداد میں عوام نکلیں گے، ہم خان کے سپاہی ہیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں۔ ہم انشائاللہ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے بہیمانہ تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے پر میں ملک بھر کے اپنے بہن بھائیوں کا مشکور ہوں، پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے، ہم اس ملک کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائیں گے، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا، پیٹرول 3 0روپے فی لیٹر جبکہ آٹا 1 8روپے فی کلو مہنگا کردیا، کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبہ 3 6ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ مہوڈھنڈ روڈ کا ٹینڈر ہوچکا ہے جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔