Swat

خپل کور فاؤنڈیشن سوات میں حج تربیتی پروگرام منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مذہبی اُمور حکومتِ پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے سوات ضلعی انتظامیہ، خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے زیرِ انتظام ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے 235 عازمین مرد و خواتین کے لیے تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ میں مکمل ہوا۔ پروگرام میں مردوں کیلئے علیحدہ اور زنانہ عازمین حج کیلئے علیحدہ علیحدہ ہالوں میں تربیت کا انتظام کیا گیا تھا۔ مردوں اور زنانہ عازمینِ حج کی تربیت 4حصوں پر مشتمل تھی۔ انتظامی امور کی تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے دی۔ عمرہ کے موضوع پر تربیت مولانامحمد طاہرصاحب، حج موضوع اور زیارات پر تربیت مولانا قاری غنی الرحمان صاحب نے دی۔ اس طرح زنانہ تربیت بھی چار حصوں پر مشتمل تھی۔ تربیت محترمہ جمیلہ احمد ماسٹر ٹرینر حج اور اس کے تربیتی کمیٹی کے ممبران نے بہتر طریقے سے دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔