Swat

سوات، مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق،سات زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ شمک میں کوسٹر کی ٹکر سے27 سالہ موٹر سائیکل سوار عدنان جاں بحق اور ساتھی مراد شدید زخمی ہوگیا۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکانوں میں جا گھسا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی اور کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹوپسین میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔مکان باغ مینگورہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر عثمان علی نے خود پر فائرنگ کرکے اقدامِ خودکشی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔