Swat

سوات، دریا کی حدود میں غیر قانونی کھدائی پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی کھدائی پر عائد پابندی میں مزید 60 دنوں کے لئے توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات/ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دریا کی حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ بشمول بجری اور ریت نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 60 دن تک کی توسیع کردی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھدائی سے مون سون میں سیلابی صورتحال اختیار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188پی پی سی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کی اطراف اور چوکوں پرتعمیراتی مواد، ملبہ، پتھر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر بھی پابندی میں مزید دو ماہ کے لئے توسیع کردی گئی۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔