(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران بچوں سمیت 13 افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مدین میں شاہ گرام روڈ پر موٹر کار دیوار کیساتھ ٹکرا نے کے نتیجے میں دو افراد حسین اور عثمان ساکنان بحرین زخمی ہوگئے۔تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں ڈرائیور نصیب زادہ سے پک اپ ڈاٹسن بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں بچی اقرا، شکیلہ،تسلیم،سدیس،طالع مندہ، بلال، رحمت علی، اعجاز علی، بخت رنڑااور بیگم زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
