(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن ملاکنڈ ڈویژن کے ترجمان سید صادق عزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوات کے عوام امیرمقام سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان کو امیرمقام فوبیا ہوگیا ہے۔ امیرمقام کی نفرت میں یہ بھی بھول چکا ہے کہ وہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہے۔اس نے اپنے غیرسنجیدہ بیانات سے خود کو صرف سوات تک محدود رکھا ہوا ہے۔ امیرمقام کو باربار شانگلہ کا طعنہ دے کر شانگلہ کے عوام کی توہین کی جارہی ہے اور ان کو حقیر سمجھا رہا ہے۔لیڈر کسی نہ کسی شہر یا گاؤں سے ابھرے گا۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اگر شانگلہ سے کوئی لیڈر ابھرتا ہے، تو وہ محمود خان کی نظر میں لیڈر نہیں کہلایا جائیگا۔ محمود خان کو شانگلہ کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
Swat
