(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں خواتین کی خریداری کے لئے مشہور ”چینہ مارکیٹ“ میں کپڑے کی دو دکانوں میں آگ لگنے سے پچاس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ رحمان علی کی دکان میں آگ لگ گئی جو قریب ہی قائم مرجان کلاتھ ہاؤس تک پھیل گئی۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بازار کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
Swat
