(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں میں آگ لگنے اور بجھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرم علاقوں کے بعد اب ٹھنڈے علاقوں میں بھی آگ لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ریسکیو کے مطابق کالام کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی۔ پیر کو آلہ آباد میں سوات یونیورسٹی کے قریب پہاڑی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کبل کے ناجیا ٹاپ پہاڑی، مایا کلے کڑا کڑ پہاڑ اور املوک درہ کے پہاڑ میں بھی آگ لگ گئی۔ سلام پور کے محمد بیگ پہاڑ، شموزئی کے زرہ خیلہ پہاڑ میں آگ لگی جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ ریسکیو اہلکار اور علاقہ کے لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت اور پودے جل چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
Swat
