(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے جنگلات میں پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے تدارک اور جنگلات کی حفاظت کے پیشِ نظر اقدامات کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری مینگورہ کے علاقے پٹھانے میں منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامی افسران، سوات پولیس حکام، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف، سوات لیویز، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے حکام شریک ہوئے۔ کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر، ڈی ایس پی مینگورہ سٹی بادشاہ حضرت اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں جا بجا جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر تفصیلی بحث کی گئی اور عوام کو احتیاطی تدابیر اور ریکی کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
Swat
