Swat

سطح سمندر سے 13060 فٹ بلندی پر واقع ”ڈھیروں جھیل“

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں قدرتی خوبصورت جھیلوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ لیکن آج قارئین مشرق کو ایک ایسی جھیل کے بارے بتائیں گے،جس کو پہلی دفعہ پڑھا اور دیکھا جائے گا۔ سوات کی وادی کالام میں ”ڈھیروں جھیل“ سطح سمندر سے 13060 فٹ بلندی پر واقع ہے،جس کی قطر485فٹ ہے۔ اس جھیل کو جانے کے لئے اتروڑ سے پیدل 12گھنٹوں کا راستہ ہے۔ راستے میں ندیاں، قدرتی چشمے، آبشار، گھنے جنگلات اور جنگلی پھول پودے سفر کو فرحت بخشتے ہیں۔ جون کے مہینے میں بھی راستے میں برف کے تودے ”گلیشئر“ پڑے نظر آتے ہیں۔ ٹریکر کلب کے جانے والے ٹریکر حضرت علی نے مشرق کو بتایا کہ ان کی ٹیم پہلی بار اس جھیل تک پہنچی ہے۔حضرت علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچاس سے زائد جھیلیں دیکھی ہیں لیکن اس جھیل کا شمار خوبصورت ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔ اس جھیل کو جانے اور واپس آنے کے لئے دو دن لگتے ہیں اور رات جھیل کنارے گزارنی ہوتی ہے۔جہاں سخت سردی ہونے کی وجہ سے سیاح اپنے ساتھ گرم کپڑے، خیمہ، بستر اورخوراک ساتھ لیکر جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔