(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.7، زیرِ زمین گہرائی 90 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ دوسری بار زلزلے کی شدت3.8، گہرائی96 کلومیٹر، مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ، تیسری بار زلزلے کی شدت 3.8، گہرائی 89 کلومیٹر، مرکز افغان تاجکستان کی سرحد، چوتھی بار زلزلے کی شدت3.8، گہرائی74 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
