Swat

سوات، ہرے بھرے پہاڑ کالے پتھروں میں تبدیل ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے ہرے بھرے پہاڑ آگ لگنے کی وجہ سے کالے پتھروں میں تبدیل ہوگئے۔ یکم جون سے سوات کے ہرے بھرے پہاڑوں میں آگ لگنے یا لگانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ چودہ دنوں میں سوات کے78 پہاڑوں کو آگ لگائی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔ قدرتی مناظر اور خاص کر درختوں سے بھرے پہاڑوں کے لئے مشہور سوات کے پہاڑوں میں ہر طرف آگ کا دھواں نظر آرہا ہے۔ جو پہاڑ جل گئے ہیں، وہ جلے ہوئے پتھروں کا منظر اور سوات کی قدرتی خوبصورتی کے دامن پر بد نما داغ دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے باوجود تاحال ذمے داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔