Swat

سوات، جنگلات میں آگ لگنے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جنگلات میں مسلسل آتش زدگی اور85مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کے خلاف سول سوسائٹی کے زیراہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر آگ لگانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایک سازش کے تحت سوات کے پہاڑوں میں آگ لگائی جارہی ہے۔ اس وجہ سے لاکھوں درخت، پودے اور ہزاروں کی تعداد میں جنگلی حیات جل کر راکھ ہوگئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پہلے دہشت گردی کے نام پر سوات میں آگ لگائی گئی اور اب جنگلات کو آگ لگا کر سوات کو جلایا جارہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بناکر ذمے داروں کا تعین کریں اور درختوں کے قاتلوں کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ یہ قاتل درختوں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔ مظاہرین نے سرکاری اہلکاروں اوران لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔