(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت دریائے سوات و پنج کوڑہ کی قدرتی ساخت کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع دیر لوئر،دیر اپر، ملاکنڈ، سوات اور بونیر کے ڈپٹی کمشنرز و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، محکمہ ایری گیشن اور معدنیات کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریائے سوات اور پنج کوڑہ کو تجاوزات سے پاک کرنے، دریاؤں کی حدود میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس اور ماربل فیکٹریوں کا خاتمہ کرنے اور فضلہ دریا برد کرنے جیسے رجحانات کی روک تھام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے دریائے سوات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپر نے پنج کوڑہ کی قدرتی ساخت کی بحالی و غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر نے بونیر ماربل سٹی منصوبے سے متعلق پیشرفت اجلاس میں پیش کی۔
Swat
