Swat

چھے ڈسپلنوں کے طلبہ جلد نئی عمارت میں شفٹ کیے جائیں گے، سوات یونیورسٹی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس میں 2013-14ء میں سب سے پہلے جس اکیڈیمک بلاک کی بنیاد رکھی گئی تھی، اُس بلاک کی تعمیر بالآخر موجودہ وائس چانسلر کے چارج سنبھالنے کے بعد مختصر عرصے میں مکمل کرلی گئی۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں یونیورسٹی کے چھے ڈسپلن کے تقریباً ڈھائی ہزار طلبہ اس بلاک میں شفٹ کر دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یونیورسٹی کو 12 سال تک کرایے کی عمارات میں چلایا گیا، جس سے سالانہ کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کے ساتھ ساتھ طلبہ کو تعلیم کیلئے مناسب ماحول بھی میسر نہ آسکا۔ تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کرنے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے مختصر عرصے میں دو مرتبہ یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں اور ساتھ ساتھ کام مکمل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن جناب داود خان صاحب بھی یونیورسٹی کے تمام امور میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ خاص کر تعمیراتی کام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے مہینے پہلے اکیڈیمک بلاک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر دوسرے بلاک کی تعمیر مکمل کی گئی۔ ساتھ ساتھ تیسرے بلاک کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔