Swat

دریائے سوات کی قدرتی بحالی بارے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور ملبہ دریا کے اطراف جمع کرنے کے سد باب اور دریا کی قدرتی ساخت کی بحالی کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کا فیصلہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی سربراہی میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آپریشن کے لئے اقدامات کے تحت تجاوزات اور دیگر سرگرمیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین کمیٹی کی سربراہی کریں گے اورایس ڈی او ایری گیشن اور ٹی ایم او بحرین کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ ایس ڈی او ایری گیشن کو خیبرپختونخوا ریور ایکٹ کے تحت تجاوزات کی نشاندہی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے دریائے سوات کے اردگرد گرد غیر قانونی تعمیرات اور ملبہ دریا برد کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قدرتی ماحول خصوصاً دریائے سوات کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔