(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف قبرستان میں قبضوں اور تجاوزات کے خلاف اہلِ سیدو شریف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نمازِ جمعہ کے بعد لوگ سیدو شریف چوک میں جمع ہوگئے اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سیدو شریف قبرستان میں مافیا نے قبضہ کیا ہے اور انتظامیہ خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے قبرستان کی زمین واگزارنہیں کرائی، تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔مظاہرین نے سیدو شریف سے مکان باغ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
Swat
