(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو حادثات میں بچی اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے 45 سالہ خاتون جاں بحق اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوازہ خیلہ ہی کے علاقے لنڈیکس میں پانچ سالہ بچی عمیرہ پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
Swat
