Swat

پی کے سات کبل، آج اے این پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی کے سات کبل سوات میں آج اے این پی اور تحریکِ انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں اے این پی اور اتحادی جماعتوں کا امیدوار حسین احمد المعروف خان نواب ہے اور تحریکِ انصاف کا امیدوار حاجی فضل مولا ہے۔ الیکشن کمیشن سوات نے تمام 124 پولنگ سٹیشنوں میں تعینات عملہ کو انتخابی مواد حوالے کردیا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو بھی تمام پولنگ سٹیشنوں میں تعینات کردیا گیا۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ جیتنے کے امکانات اے این پی کے امیدوار کے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔