(باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پی کے سات کبل سوات میں اتوار کو پرُامن طریقے سے پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید جن کا یہ آبائی حلقہ ہے، نے کبل ہائی سکول کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ پول کیا۔ چھٹی کے دن اور گرمی کی وجہ سے رش دیکھنے میں نہ آیا جس کی وجہ سے ٹرن آوٹ کم رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔
Swat
