(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پھلوں کے بادشاہ کا لقب پانے والے آڑو میں ”پانچ نمبر“ یا سوڑ بسرے نامی آڑو تیار ہے۔ ملک بھر کی منڈیوں میں اس آڑو کی سپلائی جاری ہے۔ مقامی زمین دار ابوبکر نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ پانچ نمبر آڑو سائز میں بڑا، میٹھا اور رس بھرا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس آڑو کو ملک بھر میں لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس کی عمر6 تا 8 دن ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ کوئٹہ اور کراچی کی منڈیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ آڑو کے باغ میں کام کرنے والے ایک محنت کش عیسیٰ خان نیباخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایک پیٹی میں 9 سے 10 کلو گرام تک پھل آتا ہے جو پنجاب اور سندھ کی منڈیوں میں پانچ سے چھے سو روپے فی پیٹی فروخت ہوتا ہے۔سوات کے آڑو کو نام کے بجائے نمبروں سے پہچانا جاتا ہے۔ سوات 4 نمبرسے ساڑھے 8 نمبر تک آڑو کی پیدوار ہوتی ہے۔ آڑو کی پہلی پیداوار مارچ کے آخر میں شروع ہوتی ہے اور اگست کے مہینے تک پیدوار مسلسل جاری رہتی ہے۔ ان مہینوں میں مقامی اور غیر مقامی ہزاروں لوگوں کو آڑو کے باغات میں روزگار بھی ملتا ہے۔ محکمہئ زراعت سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیر نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں 158008 ایکٹر زمین پر آڑو کے باغات ہیں جن سے سالانہ 3 کروڑ 83 لاکھ کلوگرام آڑو کی پیدوار ہوتی ہے۔ اس کی فروخت سے زمین داروں کو سالانہ3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ملتی ہے۔
Swat
