Swat

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی کارروائیاں جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی ضلع سوات کے طول و عرض میں فوڈ سیفٹی ٹیمز اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق مینگورہ میں واقعہ مشروبات بنانے والے کارخانے سے غیر معیاری مشروبات کی بڑی کیپ برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی جبکہ ذمے داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی۔ اس کے علاوہ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ اور دیگر خوراکی اشیا کی جانچ بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواں کلی میں واقع دودھ فارم سے سیکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ریسٹورنٹس کا معائنہ باقاعدگی سے جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔