(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات کو اینڈومنٹ فنڈ کی مد میں 53.9ملین روپے کے فنڈ جاری کردیئے۔ یونیورسٹی آف سوات ملک کی ان چند یونیورسٹیز میں شامل ہے جس نے اپنی مالی استعداد کار بڑھانے کیلئے متبادل ذرائع کی نشاندہی کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔یادداشت کی رو سے یونیورسٹی کے مالی استعدادِ کار بڑھانے کیلئے ایک اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کیلئے ایچ ای سی نے ابتدائی طور پر 539 ملین روپے جای کئے ہیں۔ یونیورسٹی میں مالی امور کو بہتر طور پر سنبھالنے کیلئے اس فنڈ کے تحت ایک آفس قائم کیا جائے گا، جو یونیورسٹی کی مالی استحکام کیلئے کام کریگا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے پراجیکٹ کو یونیورسٹی کے مالی مستقبل کیلئے اہم قرار دیا ہے۔
Swat
