Swat

لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور پٹرولیم کے نرخوں میں اضافہ،تاجر برادری کی ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجلی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور پٹرولیم کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف تاجر برادری کی اپیل پر ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھا۔ میڈیکل سٹورز اور ریسٹورنٹ ہڑتال سے مستثنیٰ تھے۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر تنظیموں کے کنوینیر عبدالرحیم نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ موجودہ حالات میں تاجر اور عام لوگ عاجز آگئے ہیں۔ اس لئے مجبور ہوکر ہم نے عید کے دنوں میں ہڑتال کی۔ اگر عید کے بعد لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اورتیل کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی، تو پھر صوبائی سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔