(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پیاز کی فصل تیار ہے۔ سوات میں ایک کروڑ کلوگرام سے زائد پیاز کی تیار فصل کو ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جارہا ہے۔ ایک کسان ایاز خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس سال پیاز کی پیدوار زیادہ ہوئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ایک کلو پیاز کی قیمت ایک سو روپے تک ہے، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی پیاز جو دریائے سوات کے کنارے کھیتوں میں اُگائی جاتی ہے، کا ذائقہ باقی علاقوں کی پیاز سے اچھا ہوتا ہے۔ اس کو ملک بھر کی منڈیوں تک فروخت کے لئے بھجوایا جاتا ہے۔ سوات میں محکمہئ زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عزیز نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو رابطہ پر بتایا کہ سوات میں 4450 ایکٹر زمین پر 1کروڑ16 لاکھ سے زائد کلوگرام پیاز کی پیدوار ہوتی ہے جس سے زمینداروں کو 11 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹماٹر کے بعد سب سے زیادہ پیدوار پیاز کی ہوتی ہے۔
Swat
