(باخبر سوات ڈاٹ کام)برٹش کونسل پاکستان کی ٹیم نے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور یونیورسٹی کی سینئر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ ٹیم کی سربراہی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جناب عامر رمضان کر رہے تھے جبکہ ڈائریکٹر کے ہمراہ پراجیکٹ مینیجر ایچ ای اینڈ سکلز جناب حمزہ سلیم بھی تھے۔ ملاقات کے دوران تحقیق اور تعاون کے شعبے میں مختلف مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ دورہ کرنے والے کنٹری ڈائریکٹر نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی اپنے کم وسائل میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے فیکلٹی اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔ کنٹری ڈائریکٹر نے یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے سوات یونیورسٹی کا دورہ کرنے پر ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
Swat
