Swat

ڈائریکٹر انفارمیشن نورالہادی کا ریجنل انفارمیشن آفس کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا نورالہادی کا ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نظام الدین نے ڈپٹی سیکرٹری کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر انتظامی امور اور انفارمیشن اور تعلقات عامہ سے متعلق کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دورے کے موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن کا کہنا تھا کہ حاضری کے معاملے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات سٹوڈیو کا بھی دورہ کیا اور مختلف پروگرامز کا جائزہ لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔