(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے سوات میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس بیان کے مطابق گذشتہ روز مکان باغ کے ایک سپر سٹور میں ڈکیتی ہوئی جس کے بعد مانیار میں بھی ڈکیتی ہوئی۔ اس پر ضلع بھر کے پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے خصوصی ناکہ بندی کی اور لنڈاکے کے مقام پر گروہ کے ارکان واصف خٹک سکنہ بنوں، ارشاد سکنہ بنوں، شاہد سکنہ بنوں، نعمان سکنہ بنوں اور شیراز سکنہ نوشہرہ کلاں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ کی نوک پر لوٹی گئی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
