Swat

کبل کے علاقے مابنڑ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے تین خواتین جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے تین خواتین جاں بحق اورستر سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق تین روز کے دوران ہیضے سے متاثرہ محمد پرویز کی ہمشیرہ اور اہلیہ اور باغ رم جان کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ ستر سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔چودہ مریضوں کو سول اسپتال کبل اورچوبیس مریض آریچ سی دیولئی منتقل کردئے گئے ہیں۔ دیگر مریضوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ ئ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور پانی کے نمونے لے کرلیبارٹری ٹیسٹ کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔