Swat

عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مشیرِ وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے غیرقانونی فنڈنگ لی جس میں اسرائیل اور بھارتی بھی شامل ہیں۔ مشیر نے مزید کہا کہ امریکہ، کینیڈا سے غیرقانونی فنڈنگ لے کر عمران خان یہاں امریکہ کے خلاف بیانیہ بنارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان ازخود ایک غیرملکی سازش ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ سے پاکستان میں سیاست کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں اور ان کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے کے لئے عمران خان کو بیرونِ ملک سے اربوں روپے ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا شخص قرار دے دیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔