Swat

سوات، پولیس کی نگرانی میں انسدادِ پولیو مہم شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے پولیس کی نگرانی میں انسدادِ پولیو مہم شروع کردی۔ پولیس بیان کے مطابق پولیو مہم کی بخیر تکمیل کیلئے 2893 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز اپنے اپنے علاقہئ اختیار میں انسدادِ پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے تمام ایس ایچ اُوز اور محرران نے سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے دوران میں الرٹ رہیں اور اپنی اور ٹیم کی حفاظت یقینی بنائیں۔ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔