Swat

ایسا سیلاب 100 سال پہلے آیا تھا، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعہ کو سوات میں آنے والے سیلاب کو سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب قرار دے دیا گیا۔ 1927ء میں سوات میں پہلا بڑا سیلاب آیا تھا جس کا ریکارڈ سرکاری محکموں کے پاس موجود نہیں۔ جولائی2010ء میں دریائے سوات میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے موجودہ سیلاب دو گنا سے بھی زیادہ تھا۔ محکمہئ ایری گیشن سوات کے ایس ڈی اُونظیر احمد کے مطابق سال 2010ء میں دریائے سوات میں آنے والا سیلاب انتہائی اونچے درجے کا تھا، جس کا اخراج 175000کیوسک تھا۔ جمعہ کو آنے والے سیلاب میں دریائے سوات میں پانی کا اخراج ریکارڈ 238993 کیوسک تھا، جو دریائے سوات میں پانی کا سب سے زیادہ تاریخی اخراج تھا۔ محکمہ کے مطابق شام کے وقت پانی کا اخراج کم ہوکر196927 کیوسک رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔