(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ بوڈئی کمر، آریانہ میں دریائے سوات میں کشتی الٹنے سے ایک بھائی ڈوب کر جاں بحق اور تین کو بچالیا گیا۔ اس علاقے کا پل حالیہ سیلاب میں پانی میں بہہ گیا تھا جس کے بعد 24سالہ فرید ولد باغی شاہ نے ایک کشتی بنائی تھی۔ اس میں وہ دریا لوگوں کو دریا پار کراتے تھے۔ نیز دوسری جانب سیسبزیاں لیکر آتے تھے۔ پیر کو چاروں بھائی کشتی میں بیٹھ کر سبزیاں لا رہے تھیکہ کشتی الٹ گئی جس میں موجود چاروں بھائی دریا میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دریا سے تین بھائیوں کو زندہ اور فرید کی لاش کو نکال لیا۔
Swat
