(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ کیونکہ یہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ سوات کے علاقے مینگورہ میں سوئی گیس ٹی بی ایس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف نے جھوٹ بولا کہ امریکہ نے ان کے خلاف سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کل رات اپنے پریس کانفرنس میں عمران کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے سائفر ڈرامہ پھیلایا۔ منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں دی گئی تھی، جسے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے دوران نظر انداز کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے اس پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کیا ہے اور آج علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام اور ہماری افواج سمیت کسی ادارے کو معاف نہیں کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔
Swat
