Swat

بریکوٹ،پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ سوات میں سوات اولسی پاسون کے زیرِ اہتمام پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون، جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد خان، قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیر پاو، پختون خواہ میپ کے خوشحال کاکڑ، پیلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی، اے این پی کے سابق ایم پی اے سلیم خان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ کے سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ خان، سوات قومی جرگہ کے مختیار خان یوسف زئی، الحاج زاہد خان، عدالت خان، مختار رضا خان، ایوب اشاڑے اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختون سرزمین پر ایک بار پھر دہشت گردوں کو منظم کیا جارہا ہے، لیکن اس بار پختون قوم بیدار ہے اور اپنی سرزمین کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر کھڑے ہوں گے۔ ہم ریاست سے صرف امن چاہتے ہیں اور دہشت گردی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بتایا جارہا ہے کہ دہشت گرد سوات سے چلے گئے ہیں اور دوسری جانب مٹہ کے علاقہ سخرہ میں دہشت گرد گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک آخری دہشت گرد کو سوات سے نہ نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پختون سرزمین روزانہ لاکھوں بیرل تیل، بجلی اور تمباکو دے رہا ہے، لیکن اس کے بدلے پختونوں کو کچھ نہیں دیا جارہا اور کوشش کی جارہی ہے کہ پختونوں کو پسماندہ رکھا جائے لیکن اب پختون تعلیم بھی حاصل کریں گے اور اپنا حق بھی چھینیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوات میں سیلاب زدگان کے لئے آنے والے کروڑوں ڈالروں کو ہضم کرنے کے لئے سوات میں دہشت گردی کا ڈراما رچایا گیا۔ انہوں نے سوات کے عوام کو کہا کہ جہاں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہو سب لوگ گھروں سے نکل کر اس مقام پر پہنچا کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔