Swat

پی ایس ایف کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کے قدرتی معدنی وسائل بارے سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کے قدرتی معدنی وسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد، اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈیشن کے صوبائی صدر اچک خان،سابقہ مرکزی صدر ادریس لالا،اے این پی کے رہنماوں واصل خان اورتحصیل صدر نادر شاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے صوبے کو بیش بہا قدرتی ذخائر سے مالامال بنا دیا ہے۔تاہم اس صوبے کے عوام ان وسائل سے مستفید نہیں ہورہے اور خصوصا ًپختون قوم کو محروم رکھا جا رہا ہے۔طلبہ اس سلسلے میں تعلیم وتربیت کے ذریعے آگے آکر قدرتی وسائل کو قوم کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ان گنت مسائل درپیش ہیں۔سوات میں قیمتی زمرد کان پر یہاں کے عوام کا اختیار نہیں ہے اور یہاں کے عوام ملک کے سخت کوئلہ کے کانوں میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔مقرنین نے کہا کہ نصاب میں پشتو مضمون کو شامل کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔