Swat

کبل، ڈمپر گاڑی کے ڈرائیوروں اور مزدوروں کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل چوک میں ڈمپر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مزدوروں نے انتظامیہ کی جانب سے دریا اور ندیوں سے ریت اور باجری نکالنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور گاڑیاں کبل چوک میں کھڑی کرکے تین اطراف کی سڑکوں کو بلاک کیا۔ اس وجہ سے مٹہ روڈ، شموزئی، پشاور روڈ اور سرسینئی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کو ندیوں سے باجری اور یت نکالنے کی اجازت دی جائے۔ دو گھنٹوں کی روڈ کی بندش کی وجہ سے شام تک ان تین اطراف کی سڑکوں پر شام گئے تک ٹریفک جام رہی۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ڈرائیوروں اور مزدوروں نے ہڑتال ختم کی اور روڈ سے اپنی گاڑیاں ہٹا دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔