Swat

عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل میں مصالحتی کمیٹیوں کا کلیدی کردار ہے، آر پی اُو سجاد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل میں مصالحتی کمیٹیوں (DRC) کا کلیدی کردار ہے۔ کیونکہ یہ کمیٹیاں غریب عوام کو درپیش ان کی معمولی نوعیت کے مسائل اور سماجی پریشانیوں کے بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈی آر سی ضلع سوات کے چیئرمین اور ممبران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا، جنھوں نے ریجنل پولیس آفیسر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی آر سی چیئرمین و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔