Swat

سوات،”پہلے احتساب پھر انتخابات“ تورگل کی اپیل پر سول سو سائٹی کا فقید المثال مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ”پہلے احتساب پھر انتخابات“ کے نام پر سول سو سائٹی کے افراد نے نشاط چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ اس احتجاج کی کال سوشل میڈیا پر”تورگل“ کے نام سے ایک گم نام اکاونٹ سے تور گل نے دی تھی۔ احتجاج میں نوجوانوں نے ”پہلے احتساب، پھر انتخاب“ اور ”ٹولو غلو لہ یو تور گل“ کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تمام سیاست دانوں اور سرکاری افسران کا احتساب کیا جائے اور خاص کر پچھلی حکومت میں ہونے والے اراکینِ اسمبلی کا سخت احتساب کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ مینگورہ شہر کا ایک ایم پی اے جو پہلے قسائی تھا۔ اب انہوں نے اربوں روپے کے گوشوارے جمع کرائے ہیں، اس کا احتساب کیا جائے کہ دس سال میں ان کے پاس اربوں روپے اور زمینیں کہا سے آئیں۔ واضح رہے کہ یہ احتجاج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے سوات آنے اور اسی چوک میں جلسہ سے ایک دن قبل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔