Swat

نگران وزیر محمد علی شاہ نے سیدو شریف سوات میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے سیدو شریف سوات میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نگران وزیر کو جیل میں سہولیات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران نگران وزیر نے جیل میں قیدیوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل بیرکوں کا دورہ کیا۔ قیدیوں سے ملاقات کی۔ جوئینائل بحالی سکول گئے۔ کم عمر قیدیوں سے ملاقات کی۔ فنی تربیت کے مرکز کا دورہ کیا اور کاریگروں سے ملاقات کی۔ جیل ہسپتال میں وارڈز اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے طعام کے لئے بنائے گئے باورچی خانے کا بھی دورہ کیا۔ وہاں مینو دیکھا اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر قیدیوں نے نگران وزیر کے سامنے مسائل رکھے اور نگران وزیر کو عرصہ دراز سے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے اور زیرِ التوا رہنے پر مشکلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں