Swat

عبدا لرحمان کھیتران نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صوبائی وزیر عبدا لرحمان کھیتران نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی۔ سینیٹ میں مشتاق احمد خان کی تقریر پر اگربروقت کارروائی کی جاتی، تو ماں بیٹوں سمیت بے حسی کی موت نہ مرتیں۔صوبائی وزیر عبد الرحمان کھیتران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان سے ان کی نجی جیل میں قید مری خاندان کے تمام افراد کواور ان کے ساتھ جیل میں موجود مزید مغویوں کو بازیاب کرایا جائے، تاکہ کو ئی اور ایسی سخت موت نہ مرے۔ اسی طرح بلوچستان اور سندھ بھر میں سیکڑوں نجی جیلیں ہیں جن میں غریبوں کو مغوی بناکر قید کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔