(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اولسی پاسون کے بانی رکن اور ضمنی انتخابات میں این اے 4 سوات سے قومی اسمبلی کے امیدوارفواد خان گذشتہ روز سے لاپتا ہیں۔ کانجو پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے فواد خان کے والد نے کہا کہ ان کا 35 سالہ بیٹا بچوں کے ہمراہ سسر کے گھر کانجو ٹاون شپ گیا تھا، جہاں گذشتہ شام اس نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے جارہے ہیں۔ واپسی پر وہ بچوں کو لے کر گھر جائیں گے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں اور موبائل فون بھی مسلسل بند آرہا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
